نیٹ فلکس پر اننیا پانڈے کی فلم کنٹرول کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

نیٹ فلکس پر اننیا پانڈے کی فلم کنٹرول کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

 ویب ڈیسک: نیٹ فلکس پر اننیا پانڈے کی فلم کنٹرول کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر اننیا پانڈے کی فلم کنٹرول کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ وکرم آدیتیا موٹوانی کی سائبر تھرلر فلم سی ٹی آر ایل جرم و سزا کی کہانی پر مبنی ہوگی۔

پیر کے روز نیٹ فلکس نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔ سیفرون اور اندولن فلمز نے نیٹ فلکس کیلئے پروڈکشن کے فرائض انجام دئیے۔ فلم میں اننیا پانڈے کے علاوہ ویہان بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، تاہم فلم میں شامل دیگر کاسٹ کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

فلمسازوں کے مطابق کنٹرول ایک ایسی فلم ہے جو انسانوں کے ٹیکنالوجی پر انحصار پر نکتہ چینی کرتی نظر آئے گی اور عوام کو ٹیکنالوجی کے زیادہ استعمال سے گریز کی جانب راغب کرے گی۔ فلم میں اننیا پانڈے نیلا اواستی اور جو مسکاریناس کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کنٹرول میں اننیا پانڈے اور ویہان کو محبت کرنے والوں کا ایک ایسا جوڑا بنا کر پیش کیا جائے گا جو انٹرنیٹ صارفین کیلئے مختلف قسم کی ویڈیوز تخلیق کرتے ہیں اور لوگ انہیں فنکاروں کے طور پر سراہتے اور ان کی تعریفیں کرتے ہیں لیکن بریک اپ کے بعد سب کچھ بدل جاتا ہے۔

لتیرا، ٹریپڈ اور اڑان جیسی فلمز کے باعث مشہور وکرم آدیتیا موٹوانی نے کہا کہ لوگ جتنا بھی وقت کمپیوٹر کے ساتھ گزارتے ہیں، اس کو آج کل اسکرین لائف کہا جانے لگا ہے۔ سوال یہ ہے کہ ہمارا اسکرین لائف پر کنٹرول کتنا ہے؟ یا پھر یہ کہنا بہتر ہوگاکہ ہمیں کنٹرول کیا جارہا ہے؟ 

اداکارہ اننیا پانڈے اس سے قبل بھی متعدد فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ نئی فلم کنٹرول نیٹ فلکس پر 4 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔ آج سے 1 روز قبل فلم کنٹرول کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نیٹ فلکس نے ایک مختصر ویڈیو میں کیا ہے۔

Watch Live Public News