لاہور: جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

لاہور: جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

(ویب ڈیسک ) پولیس نے 27 سالہ جرمن سیاح  برگ فلورائن سے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے۔

شمالی چھاؤنی کے علاقے سے جرمن سیاح سے واردات کا معاملہ،   پولیس نے 27 سالہ برگ فلورائن سے واردات کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ   ملزمان کو برکی اور غازی آباد سے گرفتار کیا گیا ۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق   پولیس نے ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل برآمد کر لیا۔ ملزمان سابق ریکارڈ یافتہ ہیں اور ان سے مزید   تفتیش کی جارہی ہے۔ 

واضح رہے کہ 2 ڈاکوؤں نے 5 روز قبل ائیر پورٹ کے قریب جرمن سیاح کو لوٹ لیا تھا ۔ ملزمان نے پارک میں کیمپنگ کرنے والے سیاح پر تشدد بھی کیا تھا ،ڈاکووں نے جرمن سیاح سے نقدی، موبائل فون اور کیمرہ چھین لی تھا ۔

گزشتہ روز  سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے پانچ لاکھ روپےکی امداد دی تھی۔اس موقع پر جرمن سیاح فلورین برگ کا کہنا تھا کہ جس انداز میں حکومت پنجاب اورعوام نے میرا ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتا۔

Watch Live Public News