ویب ڈیسک: ہوم آف کرکٹ لارڈز میں لومڑی کی انٹری، دی ہنڈرڈ لیگ میں کرکٹ کے ساتھ شائقین کو تفریح کا ایک اور اضافی موقع مل گیا۔
لارڈز میں دی ہنڈرڈ لیگ کے میچ میں لومڑی کی انٹری نے شائقین کو تفریح مہیا کر دی فینز شور مچاتے اور تالیاں بجاتے رہے۔ لندن اسپرٹ اور اوول انونسیبلز کے درمیان میچ لومڑی کی وجہ سے روکنا پڑا۔
A FOX IN THE GROUND DURING THE HUNDRED...!!! ???? pic.twitter.com/L6v4Zb6hp8
— Johns. (@CricCrazyJohns) August 6, 2025
کرکٹ میچ کے دوران لومڑی کے بھاگنے سے 26 ہزار سے زائد تماشائیوں نے خوب لطف اٹھایا۔ لومڑی اسپرنٹ لگاتے ہوئے گراونڈ سے باہر نکل گئی فینز نے لومڑی کو وائلڈ وزیٹر قرار دیا۔ لو اسکورنگ میچ میں وائلڈ وزیٹر کی آمد کو سب سے پر کشش چیز کہا گیا۔