پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری
کیپشن: نئے مالی سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک: نئے مالی سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز پر ایک اور ریکارڈ قائم ہوگیا۔ ایک موقع پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار کی بلند سطح عبور کرگیا۔ 100 انڈیکس میں تیزی کے بعد اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ 100 انڈیکس 800 زائد پوائٹس کمی سے ایک لاکھ 43 ہزار کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس نے 1 لاکھ 43 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کارروباری حضرات حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں سے خوش ہیں اس لیے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی ٹریڈنگ کے دوران بارہ سو سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 43 ہزار کی حد پار کر گیا تھا۔

Watch Live Public News