یاسر حسین نے پاکستانی آئٹم سانگ کے حوالے سے بڑی بات کردی

یاسر حسین نے پاکستانی آئٹم سانگ کے حوالے سے بڑی بات کردی
کیپشن: یاسر حسین نے پاکستانی آئٹم سانگ کے حوالے سے بڑی بات کردی

ویب ڈیسک: پاکستانی ہدایت کار اور اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ڈانسر نورا فتیحی کا آئٹم نمبر دیکھ کر پاکستانی آئٹم سانگ دیکھنے کا دل نہیں کرتا۔

ایک انٹرویو میں ہدایت کار اور اداکار نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر عائد پابندیوں پر کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم نے فلم میں آئٹم سانگ رکھنے ہیں تو اُس کے معیار کو پورا کرنا ہوگا ورنہ اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نورا فتیحی اور دوسری بھارتی ڈانسروں کا آئٹم سانگ دیکھنے کے بعد پاکستانی آئٹم سانگ سے کوئی کیسے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔ آپ باونڈریز کے ساتھ ڈانس نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم میڈم نورجہاں کی فلمیں دیکھیں جن میں انہوں نے ایک ایسا آئٹم سانگ کیا جو انتہائی خوبصورت تھا، دیکھنے اور سننے دونوں میں بہت اچھا آئٹم نمبر تھا، پھر وہ ہمارے کلچر سے اچانک غائب کیسے ہوگئیں۔ یا تو ہم نے ثقافت کی تبدیلی کی ہے، یا ہم پیچھے کی طرف چلے گئے ہیں۔

Watch Live Public News