آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بیٹر کون؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بیٹر کون؟
کیپشن: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر بیٹر کون؟

ویب ڈیسک: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری، بیٹرز میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی دوسری جبکہ بھارت کے تلک ورما کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے حسن نواز اور صائم ایوب کی رینکنگ میں لمبی چھلانگ۔ حسن نواز رینکنگ میں 24 درجے بہتری کے بعد 30 ویں جبکہ صائم ایوب 25 درجے بہتری کے بعد 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارت کے یشسوی جیسوال ایک درجہ ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ دو درجے بہتری کے بعد 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بابراعظم تین درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹونٹی بالرز رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کی عقیل حسین ایک درجہ بہتری کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔ پاکستان کے سفیان مقیم اور محمد نواز کی باؤلنگ میں لمبی چھلانگ۔ سفیان مقیم 69 درجے کی لمبی چھلانگ کے بعد رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد نواز 51 درجے بہتری کے بعد 56 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر 23 درجے بہتری کے بعد 32 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

صائم ایوب کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھی لمبی چھلانگ، 70 درجے بہتری کے بعد 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ محمد نواز 13 درجے بہتری کے بعد 36 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

Watch Live Public News