توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 9اگست تک ملتوی

توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 9اگست تک ملتوی
کیپشن: توشہ خانہ ٹوکیس کی سماعت 9اگست تک ملتوی

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلاءصفائی نےنیب کے گواہ پر جرح کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی۔ سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔وکلاء صفائی سلمان صفدر اور قوسین مفتی عدالت میں پیش ہوئے۔ 

سلمان صفدر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں اور سلمان اکرم راجہ کو کمرہ عدالت آنے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست دی گئی ۔عدالت نے جیل کے باہر موجود عظمی خان کو کمرہ عدالت بلا لیا ۔وکیل قوسین مفتی نے نیب کے گواہ پر جرح کیلئے عدالت سے مزید وقت مانگا ۔

سپیشل پراسیکیوٹر عمر مجید نے جرح کیلئے مزید وقت دیئے جانے کی مخالفت کردی۔بیرسٹر عمیر مجید نے مؤقف اپنایا کہ جان بوجھ کرٹرائل کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بانی کی بہن کمرہ عدالت اچکی ہیں اب بھی  گواہ پر جرح نہیں کی جارہی ۔ عدالت نے دو گواہوں کو بیان ریکارڈ کرنے کیلئے طلب کیا تھا وہ بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں ۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا وقت پر کمرہ عدالت بھی نہیں آتے انہیں پابند کیا جائے ۔  

عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

Watch Live Public News