وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی کیفیت کا نوٹس

وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بارش کے بعد سیلابی کیفیت کا نوٹس

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف  نے اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں بارش کے بعد نالوں سے متصل رہائشی علاقوں میں سیلابی کیفیت کا نوٹس لے لیا۔

وزیر اعظم  نے  ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو لوگوں کو ریسکیو کرنے اور نکاسی آب کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔انہوں نے  ندی نالوں کے گرد و نواح میں نشیبی علاقوں میں مقیم آبادیوں کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی کی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم  نے پانی سے پھیلنے والے امراض سے تحفظ کیلئے شعبہ صحت کو بھی ہائی الرٹ پر رہنے اور اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے سیلابی صورتحال اور لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے و امدادی کاروائیوں کی نگرانی کیلئے کمیٹی قائم کردی۔

Watch Live Public News