پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو  آپریشن، براڈ پیک سے 7غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

پاکستان آرمی ایوی ایشن کا بڑا ریسکیو  آپریشن، براڈ پیک سے 7غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد

(ویب ڈیسک) پاکستان آرمی ایوی ایشن نے بڑا ریسکیو  آپریشن کرتے ہوئے براڈ پیک سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی برآمد کرلیے۔

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد پاک فوج کے سرچ آپریشن میں لاپتہ 10 میں سے 7 غیر ملکی کوہ پیماؤں کے جسد خاکی  برآمدکرلیے۔

پاکستان آرمی ایوی ایشن نے 7 کوہ پیماؤں کے جسد خاکی اور امریکی خاتون کوہ پیما کی جزوی باقیات اسکردو منتقل کر دیں۔لاپتہ کوہ پیماؤں میں امریکہ، چین، نیپال، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما شامل تھے۔

اسکردو میں سول وعسکری حکام، سفارتی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق کوہ پیماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

خراب موسم اور مسلسل برفانی  تودوں کے  باعث پاکستانی، نیپالی کوہ پیما کے جسد خاکی  اور امریکی خاتون کی باقی ماندہ باقیات تاحال نہ مل سکیں۔

Watch Live Public News