صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے   پر تبادلہ خیال

صومالیہ کے وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے   پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی و عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق صومالیہ کے وزیرِ دفاع  نے  جی ایچ کیو میں   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں پاک، صومالیہ دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے دفاعی و عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وزیرِ دفاع  نے پاکستان کی علاقائی امن کے لیے کاوشوں کی تعریف کی۔پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا گیا۔

ترجمان پاک فوج  کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کی سیکیورٹی استعداد بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے اپنے تعاون کے عزم پر قائم ہے۔

Watch Live Public News