راولپنڈی: (ویب ڈیسک) سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے دو پائلٹ شہید ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے دونوں پائلٹ میجر عرفان بُچہ اور میجر راجا ذیشان جہانزیب شہید ہو گئے ۔سرچ اینڈ ریسکیو ہیلی کاپٹرز جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے آپریشن کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 4 فوجی شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا تھا۔شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا تھا۔