اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکارکی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا

اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکارکی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا
کیپشن: اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکارکی سفاکیت کا پردہ چاک کردیا

ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کردیا۔

قابض مودی سمیت تمام بھارتی حکومتوں کے سفاکانہ دور مقبوضہ کشمیر کی وادی کیلئے سیاہ  باب رہے ہیں۔ جابر مودی کی مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے ماہرین بھی بول اٹھے۔ 

اقوام متحدہ کے ماہرین کے مطابق پہلگام حملہ کے بعد بھارتی حکام کی جموں و کشمیرمیں کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید خدشات ہیں۔ ماہرین نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بھارت کو سیکیورٹی خدشات کے باوجود بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔

بھارتی انتہا پسند کارروائیوں میں صحافی اور انسانی حقوق کے محافظ سمیت تقریباً 2,800 افراد کو گرفتار اور حراست میں لیا گیا۔ ہم بھارت کیجانب سےگرفتاریوں، مشتبہ ہلاکتوں، تشدداور کشمیری و مسلم کمیونٹی کے خلاف امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔ 

ماہرین نے رابطوں کی بندش اور صحافتی آزادی پر قدغنوں پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت و ہراسانی، انہدامات اور 1,900 افراد کی غیر قانونی ملک بدری عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ متعدد انسانی حقوق کے محافظ برسوں سے سیکیورٹی قوانین کے تحت بلا جواز نظربند ہیں۔

بھارتی انسدادِ دہشت گردی اقدامات آئین و قانون کی خلاف ورزی اور سماجی تقسیم و تشدد کا باعث بنتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تشویش مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم اور مودی کے ظلم و بربریت کی عکاس ہے۔ بھارتی ظلم و جور کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد، آزادی کا سورج طلوع ہونے تک جاری رہےگی۔

Watch Live Public News