ویب ڈیسک: سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی جبکہ چاندی کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 42 ہزار 162 روپے کا ہو گیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 82 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 4198 ڈالر کا ہو گیا ہے۔