ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے, بین الاقوامی کرکٹ میں 20 ہزار رنز مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے بھارت کے چوتھے بلے باز بن گئے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں روہت شرمانے نے جیسے ہی 27 رنز مکمل کیے ، انہوں نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنے 20 ہزار رنز بھی پورے کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
روہت یہ کارنامہ انجام دینے والے چوتھے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
اس فہرست میں روہت شرما سے پہلے شامل تین بھارتی بیٹر شامل ہیں، ان میں سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور راہول ڈریوڈ ہیں اب چوتھے نمبر پر روہت شرما ہیں۔
روہت شرما نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں اپنی شاندار بیٹنگ کے ذریعے بھارت کو کئی اہم میچز میں کامیابی دلوائی ہے، بھارتی شائقین کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر روہت شرما کی اس کامیابی پر انہیں بھرپور مبارکباد دی جارہی ہے