سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور گجرات میں ن لیگ کے مرکزی رہنما و اہم ستون الحاج امجد فاروق پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے. الحاج امجد فاروق کا ذاتی گھر گجرات میں ن لیگ کا گڑھ تھا . الحاج امجد فاروق نے شمولیت کا اعلان قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی، چودھری وجاہت حسین اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کی موجودگی میں کیا ، اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے پراجیکٹ اتنے پاور فل تھے کہ کوئی انہیں روک نہیں سکا، ہمارے دور میں ہیلتھ کارڈ کی ضرورت نہیں تھی، ہسپتالوں میں ادویات اور علاج بالکل فری تھا. انہوں نے کہا کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ختم ہو گئی ہے. اب ان لوگوں کو ہم نے ہی مشکل میں ڈالا ہوا ہے، عمران خان ایماندار اور نیک نیت ہیں وہ ملک کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے جنہیں مل کر حل کررہے ہیں. چودھری پرویزالٰہی نے کہا پہلے دن سے پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انشاء اللہ انہی کے ساتھ رہیں گے اور ہر مرحلے میں ساتھ چلیں گے، بد قسمتی سے شہباز شریف نے ہیلتھ سیکٹرکو تباہ کر کے رکھ دیا، نیت صاف ہوتو رب کی مدد بھی حاصل ہوتی ہے اور مشکلات بھی کم ہوتی ہیں، گجرات میں 1122 کے مزید اسٹیشن بنائے جارہے ہیں، عوام کی بھلائی کے کام کر کے ہی لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں. چودھری پرویزالٰہی