قید کی سزا گھر کی بجائے جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں ، بشریٰ  بی بی کی درخواست

قید کی سزا گھر کی بجائے جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں ، بشریٰ  بی بی کی درخواست

(ویب ڈسیک )  بشریٰ بی بی نے بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ  بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید کی سزا گزارنا چاہتی ہیں فوری بنی گالا گھر سے جیل منتقل کیا جائے۔

بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا  انتظامیہ کا 31 جنوری کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا  کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ  کسی بھی عام قیدی کی طرح سزا آڈیالہ جیل میں کاٹنا چاہتی ہوں، تمام شہری قانون کی نظر میں برابر ہیں۔

بشری  بی بی  نے درخواست میں کہا ہے کہ  دوسرے سیاسی ورکرز جیلوں میں عام قیدیوں کے ساتھ ہیں، بنی گالہ سب جیل میں منتقلی مساوی حقوق کے منافی ہے،   31 جنوری کو صبح دس بجے سے لیکر رات نوبجے تک مجھے اڈیالہ جیل میں انتظار کروانے کے بعد سب جیل میں منتقل کیا گیا، پوچھنے پر مجھے بتایا گیا بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دے دیا گیا ۔

بشری بی بی نے درخواست میں استدعا کی کہ  چیف کمشنر آفس اسلام آباد کا اکتیس جنوری کا نوٹیفیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔

Watch Live Public News