GPS کی ہدایات پر عمل کرتے خاتون موت کے منہ پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟

GPS کی ہدایات پر عمل کرتے خاتون موت کے منہ پہنچ گئی، پھر کیا ہوا؟
کیپشن: woman follows GPS
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) انٹرینٹ میپ نے انسانی زندگی میں انقلاب برپا کردیا ہے،  یہی ہی نہیں اگر آپ گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں اور منزل تک جانے کا راستہ معلوم نہیں تو جی پی ایس کے ذریعے بھی جاسکتےہیں مگر ایک خاتون کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق  یہ واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے پھرائے میں ایک گاؤں ویانگ تھونگ میں دریائے یوم پر بنے پیڈسٹرین برج پر پیش آیا، نامعلوم خاتون ڈرائیور گاڑی کے نیویگیشن سسٹم کی طرف سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس پل پر پہنچ کر پھنس گئی، شام کے وقت ایک مقامی شہری جب پل عبور کرنے آیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ ہوا میں معلق پل پر سفید ہونڈا سٹی پھنسی ہوئی ہے۔

 یہ پل 120 میٹر لمبا ہے، اور یہ صرف اتنا چوڑا ہے کہ پیدل لوگ جا سکیں یا پھر موٹر سائیکل گزر سکے، خاتون پل پر گاڑی  تقریباً 15 میٹر تک لے گئیں۔پل پر پھنسنے کے بعد خاتون نے مدد کے لیے چیخ و پکار کیا تو وہاں کھڑے شہری نے ریسکیو کو مطلع کر دیا، جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر دو ٹریکٹروں کی مدد سے کار کو بہ حفاظت واپس کھینچا اور خاتون کو ریسکیو کیا۔

بعد ازاں تھائی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ ایک دوست سے ملنے کے لیے اپنے آبائی شہر نونگ موانگ کھائی سے سنگ مین تک GPS کی ہدایات پر عمل کر رہی تھیں، کیوں کہ وہ راستے سے ناواقف تھی۔

اپنی توجہ جی پی ایس پر توجہ مرکوز رکھی اور ارد گرد نہیں دیکھا سوچا کہ پل مضبوط ہے اور ممکنہ طور پر دوسرے بھی اسے استعمال کرتے ہوں گے، لیکن جب میں پھنس گئی تو خوف زدہ ہو گئی، میں دریائے یوم کے درمیان میں تھی اور مجھے ڈر لگا تھا کہ کہیں گاڑی نیچے دریا میں نہ گر جائے۔ایسا ہوتو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی۔

Watch Live Public News