کرک:پولیس چوکی پرشرپسندوں کا حملہ،3اہلکارشہید

کرک:پولیس چوکی پرشرپسندوں کا حملہ،3اہلکارشہید
کیپشن: کرک:پولیس چوکی پرشرپسندوں کا حملہ،3اہلکارشہید

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں   پولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

کرک میں بہادرخیل کی پولیس چوکی پر شرپسندوں نے حملہ کیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والوں میں ڈرائیور نقیب اور عدنان شامل ہیں۔

حکام کے مطابق شرپسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

ڈی پی او کے مطابق 4 زخمی پولیس اہلکار ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعد ازاں ایک اور پولیس اہلکار تیمور حیات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ  3 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کر دیا گیا ہے اور تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپورکی مذمت:

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےپولیس چوکی پر شرپسندوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ 

وزیر اعلی نے پولیس کو حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ 

وزیر اعلی نےحملے میں تین پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔ شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وزیر اعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صوبائی حکومت شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔

Watch Live Public News