ٹک ٹاک بناتےٹرین کی ٹکر سےباپ،بیٹا جاں بحق

ٹک ٹاک بناتےٹرین کی ٹکر سےباپ،بیٹا جاں بحق
کیپشن: ٹک ٹاک بناتےٹرین کی ٹکر سےباپ،بیٹا جاں بحق

ویب ڈیسک: کراچی میں ٹک ٹاک کا شوق مزید 2 جانیں لے گیا۔ ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ لانڈھی ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دونوں باپ بیٹے کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے باپ اور بیٹا ہیں، متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل اور اس کے بیٹے کی شناخت 5 سالہ صبیح اللہ کے نام سے ہوئی ہے، حادثہ کراچی آنے والی رحمان بابا ٹرین کی ٹکر سے پیش آیا۔

ابتدائی طور پر واقعہ ریلوے لائن کے قریب ٹک ٹاک بناتے ہوئے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Watch Live Public News