ویب ڈیسک: (شکیل خٹک)چیمپیئنزٹرافی کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل مارکوس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
مارکوس اسٹوئنس نے 74 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب رہیں گے ۔ مارکوس اسٹوئنس ٹی ٹونٹی کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔
مارکوس اسٹوئنس چیمپئیز ٹرافی کے لئے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے ۔چیمپئینز ٹرافی کے لیے ٹیم میں مارکوس اسٹوئنس کا متبادل شامل کیا جائے گا۔نیشنل سلیکشن پینل سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ کو حتمی شکل دے گا۔