ویب ڈیسک :’’ جنریشن الفا’’ کی کوڈ ورڈز پر مبنی زبان انٹرنیٹ پر مقبول۔۔ والدین کے لئے بھول بھلیاں بن کر رہ گئی ۔ مشکل اور اجنبی الفاظ کے معنی ڈھونڈتے رہ جاتے ہیں ۔
slang کی لہر نے انٹرنیٹ پر قبضہ کرکے جنریشن زی والدین کو حیران پریشان کردیا ہے ۔ اور وہ اب اپنے بچوں کی جانب سے موبائل فون اور سوشل میڈیا پر وائرل الفاظ مثلا "rizz" اور "gigachad" کے معنی تلاش کرتے رہ جاتے ہیں ہیں۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ’’جنرینش الفا’’ کے نوجوانوں نے انٹرنیٹ کی دنیا پر مقبول ترین ذخیرہ الفاظ تیارکرلیا ہے جو کہ اپنی جگہ خود ایک زبان یا سلینگ کا درجہ اختیار کرچکا ہے ۔
اب والدین کے لئے بچوں کے موبائل چیک کرنے کے باوجود ان پر نظر رکھنا مشکل ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2025میں پیدا ہونے والے بچوں کی جنریشن کا نام کیا ہوگا؟
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر استعمال ہونے والے الفاظ جیسے “slay” کا مطلب ہے اچھا۔۔ اسی طرح "rizz" کا مطلب ہے کم مہربان۔۔ “omega” الفا جنریشن کے بچوں کی نظر میں سب سے کم شرح یعنی پاسنگ مارکس۔۔۔“beta ” کا مطلب ہے گھر میں نمبر دو کی پوزیشن جبکہ “alpha” کا مطلب ہے گھر کا مرکزی کردار۔
اسی طرح اسکول طلبا کے ٹیچرز کا کہنا ہے کہ ان کے شاگرد دو درجن سے زائد نامانوس الفاظ استعمال کرتے ہیں جیسے کہ “sigma”مطلب کول۔ اسی طرح لفظ “gayat” کسی کے پرکشش ہونے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔
لفظ “skibidi,” مثبت اور منفی دونوں جگہ استعمال ہوتا ہے اور اس کاانحصار کونٹینٹ پر ہے۔
اسی طرح ایک لفظ“gagachad” ہے جو پرکشش ، صحت مند، پراعتماد اور گٹھے ہوئے جسم کے مردوں کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
“homy hopping,” کامطلب ہے کہ آپ کا وہ سابق بوائے فرینڈ جو اب آپ کے کسی موجودہ دوست سے ڈیٹنگ کررہا ہے ۔“suspicion,”کو محض سس کہا جاتا ہے۔
نتیجے کے طور پر، اب ’’جنریشن زی’’ کےوالدین اور ’’جنریش ایکس’’ کے دادا دادی اور نانا نانی اپنے الفا جنریشن بچوں کی زبان کو ڈی کوڈ کرنے کے لیے آن لائن تلاش کا سہارا لے رہے ہیں۔ ان کے لئے اس بولی کو سمجھنا ایک غیر ملکی زبان کے سیکھنے کی طرح ہے۔