(ویب ڈیسک): پاکستان بھر میں یوٹیوب اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پی ٹی سی ایل کی سروسز اچانک خرابی کے باعث شدید متاثر ہوئی ہیں ۔ جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
آن لائن سروسز پر نظر رکھنے والی عالمی ویب سائٹ ' ڈاؤن ڈیٹیکٹر' (Downdetector) کے مطابق پاکستان بھر سے صارفین نے یوٹیوب اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش یا سست روی کی شکایات درج کرائی ہیں۔
متاثر ہونے والی اہم سروسز اور پلیٹ فارمز یوٹیوب شامل ہے۔اس کے علاوہ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی پی ٹی سی ایل کے نیٹ ورک پر صارفین کو کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹس کے مطابق ان پلیٹ فارمز کے گراف میں اچانک زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے جو اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ ملک گیر سطح پر انٹرنیٹ ٹریفک میں تعطل آیا ہے۔
فی الحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) یا متعلقہ انٹرنیٹ کمپنیوں کی جانب سے اس کی سروسز کی خرابی یا فالٹ سے متعلق کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔