ویب ڈیسک: مریدکے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے سب انسپکٹر کے مبینہ قتل کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
ذرائع آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کہنا ہے کہ او سی یو سب انسپکٹر مراتب جٹ کے ساتھ زخمی ہونے والا ارسلان عرف موٹا نامور جیب تراش سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا ۔او سی یو کا سب انسپکٹر مراتب جٹ ارسلان موٹے کی مبینہ سر پرستی کرتا تھا۔
ذرائع او سی یو کا کہنا ہے کہ ارسلان عرف موٹا کے خلاف لاہور کے 7تھانوں میں جیب تراشی ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ ارسلان عرف موٹا آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے مختفلف شہروں کے معروف شادی ہالز میں جیب تراشی کی وارداتیں کرتا تھا ۔ ارسلان عرف موٹا دولہا و دولہن کے والدین کے ساتھ بڑی واردات کرتا تھا ۔