خشک موسم سے پنجاب میں سردی کی شدت میں کمی

خشک موسم سے پنجاب میں سردی کی شدت میں کمی
کیپشن: خشک موسم سے پنجاب میں دن گرم ہونے لگے

ویب ڈیسک: خشک موسم کے باعث پنجاب میں سردی کی شدت میں کمی ہونے لگی۔ خشک موسم مزید کتنے دن جاری رہے گا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ بدستور جاری  ہے جب کہ صبح  کے وقت دھند کا دورانیہ بھی کم ہونے لگا ہے اور راتیں دھند سے کلیئر  ہو رہی ہیں۔

ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ دو تین  روز تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں خشک موسم کے باعث سردی کی شدت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ تاہم راتیں ابھی بھی ٹھنڈی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

Watch Live Public News