بھارتی فضائیہ کا میراج 2000 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

بھارتی فضائیہ کا میراج 2000 لڑاکا طیارہ گرکر تباہ

(ویب ڈیسک )  بھارتی  میراج 2000 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی میراج 2000 لڑاکا طیارہ مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  حادثہ سناری چوکی کے قریب پیش آیا۔

 بھارتی  فضائیہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "آئی اے ایف کا ایک میراج 2000 طیارہ شیو پوری  کے قریب آج معمول کی ٹریننگ کے دوران سسٹم میں خرابی  کے باعثگر کر تباہ ہو گیا،  دونوں پائلٹ محفوظ طریقے سے باہر  نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ نومبر 2024 میں، ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے معمول کی تربیت کے دوران اتر پردیش کے آگرہ کے قریب ایک میدان میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے وقت پائلٹ محفوظ طریقے سے  باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

Watch Live Public News