لاہور: لڑکی  کے اغواء کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

لاہور: لڑکی  کے اغواء کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار

(ویب ڈیسک )  لاہور رائیونڈ  میں 14 سالہ  لڑکی کے اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی اور 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ  ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14 سالہ صنم کے اغواء کی کال موصول ہوئی تھی۔  ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچ گئی، تفصیلات حاصل کیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق  ملزمان نے بچی کو صبح 4 بجے  گھر سے اغواء کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور   بچی بازیاب کرلی۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ  ملزمان نے بچی کو قریبی بوسیدہ مکان میں بند کیا ہوا تھا۔ گرفتار ملزمان سعید، دلبر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

بچی کو بحفاظت والدین کے سپرد کردیا گیا ہے۔  ملزمان قانونی کارروائی کیلئے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیے گئے اور  مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Watch Live Public News