ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 5 اور 6 فروری کو سکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں 12 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوئے، 34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا ، لانس نائیک محمد ابراہیم نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔

مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
