ویب ڈیسک: خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 4 اور 5 فروری 2026 کو سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 24 خوارج ہلاک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا۔ خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر اورکزئی ضلع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ اورکزئی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ میں 14 خوارج مارے گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا، خیبر میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 10 خوارج مارے گئے۔ ہلاک خوارج بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر خوارج کی تلاش کیلئے کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔آپریشنز نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کا حصہ۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہیں۔