آسٹریلیا کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر ہوگئے

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر ہوگئے
کیپشن: آسٹریلیا کو ورلڈ کپ سے قبل بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر ہوگئے

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، فاسٹ بولر جوش ہیزل وڈ مکمل فٹنس حاصل نہ کر سکنے کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی سلیکٹر ٹونی ڈوڈی میڈ نے کہا کہ ہم امید کر رہے تھے کہ ہیزل وڈ سپر 8 مرحلے تک فٹ ہو جائیں گے، مگر انہیں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ہم متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کر رہے کیونکہ ابتدائی میچز کے لیے ہمارے پاس دیگر باؤلرز موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جوش ہیزل وڈ سے پہلے پیٹ کمنز بھی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی کا حصہ ہے اور اپنی مہم کا آغاز 11 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گی۔ ابتدائی میچ کے لیے اسپن باؤلر ایڈم زیمپا کو فٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News