ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 4 روزہ وقفے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 214 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4,850 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی۔ فی تولہ سونے کی قیمت 21,400 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 18,347 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے کی سطح پر آ گئی۔
اسی طرح، ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1430 روپے کی کمی سے 7,825 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1,226 روپے کی کمی کے ساتھ 6,708 روپے کی سطح پر آ گئی۔