میئر کراچی کا گل پلازہ کی تعمیر سے قبل دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان 

میئر کراچی کا گل پلازہ کی تعمیر سے قبل دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان 

(ویب ڈیسک) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے  رمضان المبارک میں گل پلازہ کے متاثرین کو بلامعاوضہ 1200 اسٹالز لگا کر دینے کا فیصلہ کیا۔

سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی بحالی کا بڑا فیصلہ ، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی حکام کو بحالی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

  میئر کراچی  نے گل پلازہ کی تعمیر سے قبل دکانداروں کو ریلیف دینے کا اعلان کیا۔رمضان المبارک میں گل پلازہ کے متاثرین کو بلامعاوضہ 1200 اسٹالز لگا کر دینے کا فیصلہ کیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں قائم پولو گراونڈ میں اسٹال لگانے کی اجازت دیں۔

گل پلازہ کے دکانداروں اور انتظامیہ سے افسران کو رابطہ کرنے کا حکم دے دیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور کے ایم سی  سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ، رمضان المبارک تاجروں کا سیزن ہوتا ہے انکی ہر ممکن مدد کرینگے،پیپلز پارٹی سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

Watch Live Public News