اسلام آباد مسجد دھماکہ،25 ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ،وزیراعلی مریم نواز

اسلام آباد مسجد دھماکہ،25 ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ،وزیراعلی مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ مسجد دھماکے کے متاثرین کی فوری مدد کے لیے 25 ایکویپڈ ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ضلع راولپنڈی کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ  راولپنڈی کے ہسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں،اینستھیٹسٹ، آرتھوپیڈک اور نیورو سرجری کے ماہرین کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔زخمیوں کو بروقت اور موثر طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلڈ بینکوں میں عملے کی موجود ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ  راولپنڈی کے ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کو تمام ضروری آلات سے لیس کر دیا گیا ہے۔ کمشنر اور ڈی سی راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کریں۔

Watch Live Public News