ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ،4 پاکستانی بھی شامل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان ،4 پاکستانی بھی شامل

(ویب ڈیسک ) آئی سی سی نے مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں ایڈیشن  کیلئے کمنٹری پینل کی فہرست جاری کر دی ہے۔

خیال رے کہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہو رہا ہے۔ آئی سی سی کی جاری فہرست کے مطابق کمنٹری ٹیم میں عالمی شہرت یافتہ نام شامل ہیں جن میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ اور ایان بشپ شامل ہیں۔

کمینٹری پینل میں پاکستان سے 4 سابق کھلاڑی اس پینل کا حصہ ہوں گے، جن میں وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ بھی کمنٹری کریں گے۔

اس ورلڈ کپ میں موجودہ کھلاڑی اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے کپتان ٹیمبا باووما بھی کمنٹری کریں گے۔

Watch Live Public News