اسلام آباد مسجد دھماکا: روسی صدر پیوٹن کا تعزیت کا اظہار

اسلام آباد مسجد دھماکا: روسی صدر پیوٹن کا تعزیت کا اظہار

(ویب ڈیسک ) اسلام آباد مسجد میں ہونے والے خودکش حملے  پر روس کے صدر پیوٹن نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے صدر پیوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی خطوط لکھے ہیں ۔

روسی صدر پیوٹن نے خودکش حملے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

روسی صدر پیوٹن معصوم شہریوں پر دہشتگرد حملہ غیر انسانی فعل ہے۔

روسی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

روسی صدر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔

صدر آصف علی زرداری کا اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعے پر تعزیتی خط پر روس کے صدر پیوٹن سے اظہار تشکر کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ، روس کی یکجہتی اور ہر قسم کی دہشتگری کے خلاف مشترکہ عزم کو اہمیت دیتا ہے۔

Watch Live Public News