ویب ڈیسک: (شکیل خٹک) بِگ تھری کی ایک بار پھر سے کرکٹ کی دنیا میں گونج۔ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنےہاتھوں میں لینے کا منصوبہ بنا لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تینوں بورڈ نے ایک دوسرے کے ساتھ بارڈر گواسکرٹرافی کی طرز پرزیادہ سے زیادہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے کا پلان بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیئرمین جےشاہ، کرکٹ آسٹریلیا چیئرمین مائیک بیئرڈاور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کےچیئرمین رچرڈتھامپسن کےدرمیان اس ماہ کے آخر میں ملاقات کا امکان ہے ۔اس ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹ کے دو رویہ اسٹرکچر ایجنڈے میں شامل ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں دوڈویژن کا پلا ن موجودہ 2027 تک کےایف ٹی پی کے بعد عمل میں لایا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ اسٹرکچرمیں تبدیلی سے ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ مزید ایک اور سائیکل تک جاری رہ سکے گی۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پر انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پہلے ہی تنقید کر چکے ہیں۔ کرکٹ کے کچھ سینیئر شخصیات نے بھی بہترین ٹیموں کا ایک دوسرے سےزیادہ مقابلوں پر زور دیا ہے ۔دو رویہ ٹیسٹ کرکٹ کا پلان 2016 میں آئی سی سی میں زیربحث آیا تھا۔2016 کے پلان کے مطابق سات ملک ٹاپ ڈویژن جبکہ 5 سیکنڈ رینک میں مقابلہ کریں گے۔
2016 میں تب بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورویہ سسٹم کےخلا ف ووٹ دیا تھا۔2016 میں بی سی سی آئی کا مؤقف تھا کہ دو رویہ سسٹم سےچھوٹے بورڈز کا مالی نقصان ہو گا۔ بگ تھری کےدرمیان زیادہ کرکٹ سے براڈکاسٹرز کے بھی مفادات جڑے ہیں اور براڈکاسٹرز بھی چاہتے ہیں کہ تینوں ملکوں کےدرمیان زیادہ سے زیادہ میچز ہوں۔ براڈکاسٹرز کا کہنا ہے کہ جتنے زیادہ میچز ہوں گے اُتنا زیادہ اچھا ہے۔