اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد

اسلام آباد: ڈپلومیٹک انکلیو فلیٹ سے جرمن سفارتکار کی لاش برآمد

(ویب ڈیسک ) پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسلام آباد تھانہ سیکر ٹریٹ کی حدود ڈپلومیٹک انکلیو فلیٹ میں غیر ملکی شہری کی موت ، نعش کی شناخت جرمن سیکنڈ سیکرٹری تھامس فلڈر کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی  ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس نے جرمن سفارتخانے کو بھی اطلاع کردی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ  رہائش گاہ سے ایک غیر ملکی شہری کی ڈیڈ باڈی ملی ہے۔ پولیس نے ڈیڈباڈی ہسپتال منتقل کردی ہے۔

ترجمان کے مطابق ڈیڈ باڈی ایک کمرے سے ملی جو اندر سے لاک تھا۔ فی الحال کوئی مشکوک چیز سامنے نہیں آئی ہے تاہم پولیس تمام زاویوں سے تحقیقات عمل میں لارہی ہے۔

Watch Live Public News