ویب ڈیسک :بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے بیجاپور علاقے میں نکسل باغیوں نے آئی ای ڈی بلاسٹ کرکے بھارتی فوج کی بکتر بند گاڑی کو اڑا دیا، 9 بھارتی فوجی مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق نکسل باغیوں نے نے کٹرو روڈ پر آئی ای ڈی نصب کررکھی تھی ، جونہی سیکیورٹی فورسز کی ایک بکتر بند گاڑی ادھر پہنچی اس کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
دھماکے میں بھارتی فوج کے ایک جے سی او سمیت 9 بھا رتی فوجی ہلاک ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق دنتے واڑہ، نارائن پور اور بیجاپور سے بھارتی فوج کی مشترکہ ٹیم آپریشن کے بعد واپس لوٹ رہی تھی۔ دریں اثنا تقریباً 2:15 بجے، نامعلوم ماؤنوازوں نے بیجاپور ضلع کے کٹرو تھانہ علاقے کے گاؤں امبیلی کے قریب سیکورٹی فورس کی بولیرو پک اپ گاڑی کو بم سے اڑا دیا، جس میں دنتے واڑہ ڈی آر جی کے 08 جوان اور ایک ڈرائیور 9 کے مارے گئے۔
موصولہ معلومات کے مطابق نکسلیوں نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اچانک دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔