توشہ خانہ ٹوکیس:3گواہوں پر جرح مکمل،مزید4کو طلب کرلیا

توشہ خانہ ٹوکیس:3گواہوں پر جرح مکمل،مزید4کو طلب کرلیا
کیپشن: توشہ خانہ ٹوکیس:3گواہوں پر جرح مکمل،مزید4کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک: توشہ خانہ ٹوکیس میں عدالت نے تین گواہوں پر جرح مکمل کرلی جبکہ چار مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس پر سماعت ہوئی۔ سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ 
بانی پی ٹی ائی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔بشری بی بی سماعت کے لیے اڈیالہ جیل آئیں ۔وکلاء صفائی کی جانب سے گواہ سیکشن آفیسر توشہ خانہ بنیامین پر جرح مکمل کر لی گئی۔ 
پراسیکیوشن کے گواہ ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد احد کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا۔ 
توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر تین گواہوں پر   جرح مکمل کر لی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے مزید چار گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیا۔ 
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Watch Live Public News