ویب ڈیسک: عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی، عالمی منڈی میں خام تیل 2 ماہ کی بلند ترین سطح سے گرگیا ۔
تفصیلات کےمطابق برطانوی برینٹ 28 سینٹ کی کمی سے 76.23 ڈالر فی بیرل ہوگیا،ڈبلیو ٹی آئی 27 سینٹ کم ہوکر 73.69 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو کر 2632 ڈالر گی اونس ہوگیا،پاکستان میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا،2 لاکھ 75 ہزار روپے کاہوگیا۔
10 گرام سونا 600 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 35 ہزار 768 روپے کا ہوگیا، چاندی کی فی تولہ قیمت 3350 روپے پر برقرار ہے