(ویب ڈیسک ) نئے سال کا پہلا قتل شوٹر نے 2 عمرے کے ٹکٹس کے عوض کیا ۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
یکم جنوری کو سبزہ زار میں ہونے والے قتل کا معمہ حل، سال 2025 کا پہلا قتل شوٹر نے دو عمرے کے ٹکٹس کے عوض کیا گیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شوٹر عثمان کو ریاض نامی شخص کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ مقتول ریاض کو اسکے ہم زلف امتیاز نے شوٹر کے ذریعے قتل کروایا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات مکان کے تنازع پر ہوئی ۔ شوٹر کو مقتول کے موبائل فون پر آنے والی موبائل فون کال سے ٹریس کیا گیا۔ کرائے کا قاتل مقتول کے ہم زلف کے ساتھ جائے وقوعہ تک آیا ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے منصوبہ ساز مقتول کے ہم زلف امتیاز کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔