دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری

دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری
کیپشن: دنیا کے سب سے زیادہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری

ویب ڈیسک:  دنیا کے سب سے زیادہ ثابت شدہ تیل کے ذخائر رکھنے والے ممالک کی تازہ فہرست جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق وینزویلا 303 ارب بیرل کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔

حالیہ سیاسی بحران اور سابق صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کے وسیع تیل کے ذخائر ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تاہم ماہرین کے مطابق یہ ذخائر بڑی حد تک غیر استعمال شدہ ہیں۔

فہرست میں سعودی عرب 267 ارب بیرل کے ساتھ دوسرے، ایران 208 ارب بیرل کے ساتھ تیسرے، جبکہ کینیڈا اور عراق بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

اوپیک کے رکن ممالک دنیا کے کل ثابت شدہ تیل کے ذخائر کا 60 فیصد سے زائد حصہ رکھتے ہیں، جبکہ امریکا کم ذخائر کے باوجود جدید شیل ٹیکنالوجی کے ذریعے تیل کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وینزویلا کی غیر یقینی سیاسی صورتحال عالمی توانائی منڈیوں پر اثر ڈال سکتی ہے۔

Watch Live Public News