پاکستانی کرکٹر عمائمہ سہیل کی شادی، مداحوں کی جانب سے مبارکباد

پاکستانی کرکٹر عمائمہ سہیل کی شادی، مداحوں کی جانب سے مبارکباد
کیپشن: پاکستانی کرکٹر عمائمہ سہیل کی شادی، مداحوں کی جانب سے مبارکباد

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی معروف آل راؤنڈر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ ان کی شادی کی تقریب کراچی میں سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

اس خوشی کے موقع پر عمائمہ اور ان کے شوہر محمد غوث کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔ شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شمار ہوتی ہیں اور مختلف بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ان کی شادی پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Watch Live Public News