ویب ڈیسک: ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 32 سو روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 962 روپے کا ہو گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 2743 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 1 ہزار 201 روپے ہو گئی۔عالمی منڈی میں فی اونس سونا 32 ڈالر مہنگا ہو کر 4456 ڈالر ریکارڈ ہوا۔
دوسری جانب، چاندی کہ فی تولہ قیمت 338 روپے کے اضافے سے 8361 روپے ہو گئی۔