بنگلہ دیشی ایئرچیف کی وفد کے ہمراہ ایئرہیڈکوارٹرز آمد،ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سے ملاقات

بنگلہ دیشی ایئرچیف کی وفد کے ہمراہ ایئرہیڈکوارٹرز آمد،ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سے ملاقات
کیپشن: بنگلہ دیشی ایئرچیف کی وفد کے ہمراہ ایئرہیڈکوارٹرز آمد،ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سے ملاقات

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بنگلہ دیشی فضائیہ کے وفد نے ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آپریشنل تعاون اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تربیت، صلاحیت سازی اور ایئروسپیس کی ترقی میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ آمد پر بنگلہ دیش کے چیف آف ایئر اسٹاف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایئر چیف نے وفد کو پاک فضائیہ کی حالیہ استعداد پر بریفنگ دی۔ بنگلہ دیشی فضائیہ کو پیشہ وارانہ تربیت کی فراہمی میں تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

Watch Live Public News