ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں میں مشکلات کا سامنا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں میں مشکلات کا سامنا
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارتی ویزوں میں مشکلات کا سامنا

ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستانی بیک گراؤنڈ یا پاکستانی پاسپورٹس رکھنے والے کرکٹرز کو بھارت کے ویزے حاصل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے والی پانچ ٹیموں کے بورڈز نے آئی سی سی سے رابطہ کیا ہے، لیکن انہیں نہ تو آئی سی سی سے کوئی جواب ملا ہے اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو کوئی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ویزوں کے حصول میں مشکلات سامنے آنے کا امکان ہے، خاص طور پر ان ٹیموں کے کرکٹرز کے لیے جو پاکستان سے متعلق ہیں۔ ان ٹیموں میں یو اے ای، عمان، اٹلی، کینیڈا اور امریکا شامل ہیں، جن کے کھلاڑیوں میں پاکستانی بیک گراؤنڈ یا گرین پاسپورٹ ہولڈرز بھی شامل ہیں۔

ان ٹیموں کے بورڈز نے آپس میں مشاورت شروع کر رکھی ہے اور اس معاملے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ بورڈز نے آئی سی سی سے بھی رابطہ کیا ہے، تاہم کوئی حتمی جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی پاکستانی بیک گراؤنڈ رکھنے والے کرکٹرز کو بھارت کے ویزے حاصل کرنے میں مشکلات پیش آئی ہیں۔

Watch Live Public News