ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق معروف آف اسپنر سعید اجمل کی والدہ انتقال کر گئیں۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 6 بجے، بڑا قبرستان غلام محمد آباد میں ادا کی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سعید اجمل کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے اور اس صدمے کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔