معروف اداکارہ کو بااثر شخصیت کیجانب سے شادی کی پیشکش

 معروف اداکارہ کو بااثر شخصیت کیجانب سے شادی کی پیشکش

ویب ڈیسک: ملائیشیا کی معروف اداکارہ اور سابق بیوٹی کوئن ایمی نور ٹینی نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بااثر اور وی وی آئی پی شخصیت نے انہیں تیسری بیوی بننے کے عوض غیر معمولی مالی اور رہائشی سہولیات کی پیشکش کی، جسے انہوں نے صاف الفاظ میں مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ ایمی نور ٹینی نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران یہ انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش ایک ایسی شخصیت کی جانب سے کی گئی جو معاشرے میں اثر و رسوخ رکھتی ہے اور خود کو وی وی آئی پی سمجھتی ہے۔ 

اداکارہ کے مطابق مذکورہ شخص نے انہیں تیسری بیوی بننے کے بدلے ایک عالیشان گھر، ایک گاڑی، 10 ایکڑ زمین اور ہر ماہ 50 ہزار ملائیشین رنگٹ بطور خرچ دینے کی پیشکش کی، جو پاکستانی کرنسی میں 34 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

  ایمی نور ٹینی کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی پیشکش کے باوجود انہوں نے ایک لمحے کے لیے بھی اس پر غور نہیں کیا۔

ایمی نور ٹینی نے بتایا کہ وہ اکثر کارپوریٹ ایونٹس کی میزبانی کرتی ہیں، جہاں مختلف بااثر اور صاحبِ حیثیت افراد سے ملاقات ہوتی رہتی ہے, ایسے مواقع پر لوگ ان سے فون نمبر مانگتے یا ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں، تاہم اس بار ایک شخص نے تمام حدود پار کرتے ہوئے انہیں اپنی تیسری بیوی بننے کی پیشکش کر دی۔

اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ اس شخص کی عمر ان کے والد کے برابر تھی، جس نے اس پیشکش کو ان کے لیے مزید ناگوار اور ناقابلِ قبول بنا دیا.

Watch Live Public News