عمران خان بتائیں کس نے ہراساں کیا، رانا ثناء اللہ

عمران خان بتائیں کس نے ہراساں کیا، رانا ثناء اللہ
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز عمران نے کہا ہمیں ہراساں اور تنگ کیا جا رہا ہے، آپ بتائیں کہ آپ کو کیسے ہراساں کیا جا رہا ہے؟ کیا آپ کے خلاف مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں یا کوٹ لکھ پت جیل میں بند، ادویات بند، گھر سے کھانے سے سہولت نہیں دی جارہی۔ عمران کو یہ بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے. اپنے ٹوئٹر پیغام میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ ساڑھے 3 سال اپنے مخالفین کے ساتھ یہ سب کچھ کرتے رہے ہیں، آپ کے ساتھ تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سوال کرنا کہ اس قوم کا 50 ارب کاغبن کرانے کے لئے 5 ارب کے اثاثے اپنی اہلیہ، 240کنال بنی گالہ میں فرح کے نام پر جگہ حاصل کی، اس سے آپ تنگ ہو رہے ہیں تو اسکا آپ کو جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب کچھ بتانا چاہتے ہیں تو بتائیں کہ 2014 دھرنا کس کے کہنے پر دیا؟ 50 ارب عوام کا ڈبو کر 5 ارب کے اثاثے بنانے اور بشیر میمن کے سوالات کے کیا جوابات ہیں؟ اصل مسئلہ یہ ہے کہ عمران اب اقتدار میں نہیں ہے اور دیوار سے لگانے کی بات کی آڑ میں NRO مانگ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہاان کے حواریوں سے سوالات کیے جائیں تو وہ غداری ہے، ماضی میں عمران نیازی AR سیل کی آڑ میں انتقامی کارروائیاں کر رہے تھے اب انھیں حوصلہ کرنا چاہیے جو جھوٹے کیسز بناتے رہے ہیں۔ توشہ خانہ سے 15 فیصد جمع کرا کے 15 سے 20 کروڑ کی گھڑیاں چرانے والا کیسے صادق و امین ہوسکتا ہے؟

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔