اٹک: عدالت نے اینکر کا کیس دائرہ اختیار سے باہر قرار دیدیا

اٹک: عدالت نے اینکر کا کیس دائرہ اختیار سے باہر قرار دیدیا

سول مجسٹریٹ اٹک نے عمران ریاض خان کو رات 10 بجے سے پہلے راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا.

صحافی عمران ریاض خان کے کیس میں سول مجسٹریٹ یاسر تنویر نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ واضح رہے کہ اٹک سول مجسٹریٹ کی عدالت میں عمران ریاض کے مقدمے کی سماعت ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اپنے فیصلے میں سول مجسٹریٹ یاسر تنویر کا کہنا تھا کہ عمران ریاض کا مقدمہ میرے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کورٹ بھیج رہا ہوں۔ اٹک سول مجسٹریٹ نے عمران ریاض کا کیس ایف آئی اے راولپنڈی کی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ملزم کے وکیل عامر حسنین نے میڈیا کو بتایا کہ عدالت کا کہنا تھا کہ چونکہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے جو کہ ان کے دائرہ سماعت میں نہیں آتا۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات پی ٹی آئی کی سپورٹ کرنے والے اینکر عمران ریاض خان کو اٹک ٹول پلازہ سے گرفتار کرکے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا تھا۔

عمران ریاض خان کی گرفتاری پر ان کے ساتھی صحافیوں اور پی ٹی آئی کی قیادت نے شدید مذمت کی ہے۔ تحریک انصاف نے اس گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی ہے۔

پنجاب حکومت نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری بارے موقف دیتے ہوئے کہا ہے ان کیخلاف صوبے میں مختلف مقدمات درج ہیں، ان کے تحت ہی ان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون ملک احمد خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عمران ریاض خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، بلکہ ان کی گرفتاری پنجاب کی حدود سے کی گئی کیونکہ اسی صوبے میں ان کیخلاف مقدمات درج ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کیخلاف صوبہ پنجاب کے شہر اٹک میں ایک ایف آئی آر درج ہے

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔