ٹوئٹر کے مقابلے میں بننے والی ایپ ’تھریڈز‘پر چند گھنٹوں میں 50 لاکھ اکاؤنٹ بن گئے

ٹوئٹر کے مقابلے میں بننے والی ایپ ’تھریڈز‘پر چند گھنٹوں میں 50 لاکھ اکاؤنٹ بن گئے
ایلون مسک کے زیر ملکیت ٹوئٹر کو نیا خطرہ لاحق ہوگیا ہے کیونکہ اب اسے ٹکر دینے کیلئے میٹا میدان میں آچکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنی نئی ایپلی کیشن ’ تھریڈز‘ لانچ کر دی ہے۔ میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے نئی ایپ ’ تھریڈز‘ پر پہلی پوسٹ کرتے ہوئے ’خوش آمدید ‘ کہا ہے۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ نئی ایپ تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد سے صرف 1 گھنٹے کے دوران ہی 50 لاکھ افراد نے اکاؤنٹ بنائے ہیں ۔ واضح رہے کہ اس نئی ایپ ’ تھریڈز‘ کے بارے میں میٹا نے ب تایا ہے کہ یہ ایک ’ٹیکسٹ بیسڈ کنورزیشن ایپ‘ ہے جسے انسٹاگرام سے منسلک کیا جائے گا۔ ایپل اسٹور پر اس ایپ کے بارے میں یہ تفصیل بتائی گئی ہے کہ تھریڈز ایپ وہ جگہ ہے کہ جہاں کمیونٹیز ان موضوعات پر بات کرنے کیلئے اکٹھی ہوتی ہیں جن کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کل ٹرینڈ ہوں گی۔ اس لیے فی الحال یہ نئی ایپ ظاہری طور پر فری سروس لگ رہی ہے اور اس پر کوئی پابندی بھی نہیں ہوگی کہ صارف کتنی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔